اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ پی ڈی ایم میڈیا میڈیا اور ویڈیو ویڈیو کھیل رہی ہے،پی ڈی ایم کے تلوں میں تیل نہیں ہے ، اپوزیشن سے ٹرین چھوٹ چکی ہے،عمران خان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں مقبول ہیں، ابھینندن کو ایسا ہی ایوارڈ ملا ہے جیسا اپوزیشن کو ملا ہے، ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے ، ہر آدمی پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے،آئندہ الیکشن کو شفاف بنانے کے لئے ووٹ لسٹ پر ووٹر کی تصویر بھی شائع ہو گی۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر داخلہ نے بدھ کو نادرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں "پاکستان آن لائن ویزا سسٹم" کو جدید تقاضوں کے مطابق استوارکرنے کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔قبل ازیں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے "پاکستان آن لائن ویزا سسٹم" کو جدید تقاضوں کے مطابق استوارکرنے کا افتتاح کیا۔ یہ سسٹم مارچ 2019 میں متعارف کرایا گیا تھا۔ موجودہ حالات کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس سہولت کو سمارٹ فون اور ٹیبلٹ کے ذریعے استعمال کرنے کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے۔سسٹم اپ گریڈ کے بعد پاکستان آن لائن ویزا سسٹم میں نئی کیٹیگریز شامل کی گئی ہیں جن میں میڈیکل ٹورزم، سی پیک ویزا، زائرین کے لئے پلگرم ویزا، کوہ پیمائی اور ٹریکنگ کے لئے ویزاقابل ذکر ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بزنس ویزا پالیسی کو ازسرنو تشکیل دیا گیا ہے جس کے بعد اب یہ ویزا 24 گھنٹے کے اندر حاصل کیا جا سکتا ہے۔ نادرا نے پاکستان آن لائن ویزا سسٹم کے ذریعے ویزا درخواست کی تمام تر کارروائی کو ٹیکنالوجی کے جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے دنیا بھر سے درخواست گذاروں کے لئے آسانی اور سہولت پیدا کردی ہے۔
اسلام آباد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائب لائن منصوبہ ہر صورت میں مکمل...
اسلام آباد سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو...
اسلام آبادامن کی نوبل یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کو ہیلری کلنٹن کے ساتھ ایک پروڈکشن پر کام کرنے پر...
اسلام آباد وفاقی وزیرتوانائی اویس خان لغاری نے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے سندھ ہاؤس...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے گریڈ 20 کے چیف سائنٹفک آفیسر حفیظ اللہ کو پاکستان سائنس فائونڈیشن کے...
راولپنڈی امریکی صدر نے ٹک ٹاک پر پابندی کےبل پر دستخط کر دیے ،امریکا میں ایک ہفتے کے اندر قومی سلامتی پیکج کو...
راولپنڈی محکمہ اسپشلائیزڈ ہیلتھ پنجاب نے صوبہ بھر کے 17 ہسپتال میں نئے ایم ایس تعینات کردئیے، ان مین ڈاکٹر...
اسلام آباد تمام پارلیمانی جماعتوں کو عددی اکثریت کے تناسب سے قائمہ کمیٹیوں کی صدارت دینے کا فیصلہ کر لیا...