گٹکا برآمدگی کیس ، مجرم کو 50نیم کے درخت لگانے کی انوکھی سزا

26 اکتوبر ، 2023

جیکب آباد(صباح نیوز)جیکب آباد کی کنزیومرپروٹیکشن کورٹ نے مجرم کوایک سال تک 50نیم کے درخت لگانے کی انوکھی سزا سنا دی۔جیکب آباد کی مقامی عدالت نے گٹکا رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو ایک سال تک 50نیم کے درخت لگانے اور ان کا خیال رکھنے سمیت 2لاکھ روپے جرمانہ کی انوکھی سزا سنائی۔ عدالت محکمہ فاریسٹ کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ مجرم کی جانب سے درخت لگانے اور ان کا خیال رکھنے کی نگرانی کریں اور مجرم ہر مہینے محکمہ فاریسٹ کو اپنی رپورٹ دیں گے۔