اسلام آباد (طارق بٹ) احتجاجی تحریک اور لانگ مارچ پر PDM تذبذب کا شکار، کثیر الجماعتی اپوزیشن اتحاد تاثر دے رہا ہے کہ یہ سڑکوں پر احتجاج شروع کرنے کے بارے میں کسی حتمی فیصلے پر پہنچنے والا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) وفاقی دارالحکومت تک لانگ مارچ لے جاتے ہوئے اپنی احتجاجی تحریک دوبارہ شروع کرنے پر عدم فیصلہ اور تذبذب کا شکار ہے۔ کثیر الجماعتی اپوزیشن اتحاد یہ تاثر دے رہا ہے کہ یہ سڑکوں پر احتجاج شروع کرنے کے بارے میں کسی حتمی فیصلے پر پہنچنے والا ہے لیکن ہر بار اس کے اجزاء کے درمیان اتفاق رائے کی کمی کی وجہ سے یہ کانپ کر رہ جاتا ہے۔ مولانا فضل الرحمان فیصلہ کن حملہ چاہتے ہیں لیکن ان کے دیگر ساتھی ان کے خیال سے متاثر نہیں ہیں جس نے ان کے لیے مایوسی پیدا کر دی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ نوا ز یہ توقع کرتے ہوئے ڈانواں ڈول نظر آتی ہے کہ ابھرتی ہوئی صورتحال پی ڈی ایم کو فائدہ مند حالت میں لے جا سکتی ہے۔
اسلام آبا دشیر افضل مروت ‘حامدخان یا حامد رضا ‘پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین کون ہوگا ؟ پی ٹی آئی قیادت...
راولپنڈی برطانوی سفارت خانہ کے دو رکنی وفد نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا،جیل ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں برٹش...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے خلاف کیس ججز کمیٹی کو واپس بھجواتے ہوئے سماعت...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے ڈیجیٹل پاکستان کمیٹی تشکیل دیدی ، تانیہ ایس اندروس ایک بار پھر ڈیجیٹل پاکستان...
اسلام آبادملک کی 16ویں قومی اسمبلی کو وجود میں آئے 2ماہ ہونے کو ہیں مگرقائمہ کمیٹیاں تاحال نہیں بن...
اسلام آ باد پاکستان نے شرح سود زیادہ ہونے پر یورو بانڈ جاری کرنیکا پروگرام ملتوی کردیا۔ رواں مالی سال کے...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے،باضابطہ نوٹیفکیشن جاری۔ ڈائریکٹر آڈٹ، ڈی جی آڈٹ سوشل...
کراچی گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر دوست نے دوست کو قتل کردیا۔کراچی کے علاقے ڈیفنس میں جج کے بیٹے کے قتل کیس کی...