متحدہ اپوزیشن نیب ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواست آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں دائر کریگی

25 نومبر ، 2021

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)معلوم ہوا ہےکہ متحدہ پارلیمانی اپوزیشن نے نیب ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواست کا مسودہ تیارکرلیا ہے ، درخواست آئندہ ہفتےسپریم کورٹ میں دائر کی جائیگی، ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کی توسیع کو بھی چیلنج کیا جائیگا جبکہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے دیگر امتیازی شقیں بھی چیلنج کی جائیں گی۔