آج ہڑتال کے اعلان سے رات گئے تک پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی قطاریں

25 نومبر ، 2021


کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پیٹرولیم ڈیلزر کی جانب سے 25نومبر جمعرات کو ہڑتال کے اعلان سے بدھ کو پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ۔ایسوسی ایشن نے جمعرات کی صبح 6 بجےسے پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان کیا ہے ، میڈیا پر پیٹرول پمپس بند ہونے کی خبر آنے کے بعد شہریوں میں بے چینی پھیل گئی ، عوام کی جانب سے ٹینکی فل کرانے یا ضرورت سے زیادہ تیل کے حصول کی دوڑ میں بیشتر پمپ پر پیٹرول جلدی ختم ہو گیا ۔