پاکستان بھی کورونا کی ادویات برآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل

25 نومبر ، 2021

اسلام آباد(بلال عباسی) پاکستان بھی کوروناکی ادویات برآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔ یہ انکشاف سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کے اجلاس میں سربراہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان ڈاکٹر عاصم رؤف نے کیا۔ انھوں نے بتایا کہ پاکستانی کمپنیاں 3 ارب روپے سے زائد مالیت کے مقامی سطح پر تیار کردہ ریمیڈیسیور انجکشنز برآمد کر چکی ہیں، اور پاکستانی فارما انڈسٹری کو بیرون ملک سے کرونا ادویات کے آرڈرز بدستور مل رہے ہیں۔