لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت تو چلی جائے گی لیکن پاکستان کو معاشی دلدل میں اتنا دھنسا چکی ہے کہ نکلنا آسان نہیں ہوگا ۔آج کی حکومت ’لوٹو اور پھوٹو ‘ کے اصول پر چل رہی ہے ۔وزیرمشیر دیہاڑی لگاتے اور چلے جاتے ہیں، قوم خمیازہ بھگت رہی ہے اور برسوں بھگتے گی۔یکم دسمبر سے ملک پر مہنگائی کا نیا بم پھینکنے کی تیاری قابل مذمت اور غریبوں پر ظلم ہے ،موجودہ حکومت غریبوں کو کنگال اور ملکی معیشت کو برباد کرچکی ہے ، اللہ تعالی اس ملک اور قوم پر خصوصی رحم فرمائے ۔دوا، کھانا، بجلی گیس مہنگی، روزگار ختم، ٹیکس پر ٹیکس، یہ ہے نیا پاکستان؟ ایک بیان میں انہوں نے کہا ملک میں گیس ہے نہ بجلی، آٹا چینی گھی ہر چیز مہنگی ہوگئی لیکن قرض پھر بھی بڑھتا جارہا ہے۔قرض تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا لیکن عوام کو کچھ نہیں ملا، نہ ملک میں کوئی بہتری آئی، یہ پیسہ آخر گیا کہاں؟جولائی اکتوبر کے دوران حکومت کے غیرملکی قرض میں 18 فیصد کا ہوشربا اضافہ ہوا ۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران حکومت نے 580 ملیں ڈالر زیادہ قرض لیا ۔
اسلام آباد وفاقی اور صو بائی سروس کے گریڈ 19میں ترقی کیلئے لاز می مِڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد افسران...
کراچیمقابلے میں مارے جانے والے ہلاک دہشت گرد کی شناخت سہیل احمد کے نام کر لی گئی۔ہلاک دہشت گرد کی شناخت بائیو...
راولپنڈی فیض آباد دھرنا کمیشن میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب کوشہباز شریف کا کمیشن کو دیا گیا بیان سامنے...
اسلام آباد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس کے چیف ایگزیکٹو افسر ایلون مسک نے ’’انگیجمنٹ فارمنگ‘‘ کے بارے...
اسلام آ باد وزارت مذہبی امور کے ذ یلی ادارے متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئر مین کے عہدہ کیلئےطے شدہ انٹرویوز...
کراچیکراچی میں اعلی درجے کے ہوٹلوں پر ممکنہ حملوں کے خدشہ کے پیش نظر کراچی پولیس ہائی الرٹ ہے،پولیس کے ایک...
کراچیدھماکے میں شہید سیکورٹی گارڈ نور محمد کے بھائی راہب علی نے جناح اسپتال کے باہر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ...
کراچی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے براہ راست کسی کانام لیے بغیر پاکستان کا مضحکہ اڑاتے ہوئے کہا ہے کہ ایک...