دنیا سیاست سے بالاتر ہو کر افغانوں کی مدد کرے ،معید یوسف

25 نومبر ، 2021

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )وزیر اعظم کے مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ دنیا سیاست سے بالاتر ہوکر افغانوں کی مدد کرے، پاکستان افغانوں کی مدد کیلئے جو کچھ کرسکتا ہے کررہا ہے، جنگ زدہ ملک افغانستان پر مالی پابندیاں بین الاقوامی ڈونر ایجنسیوں کی امدادی کوششوں کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہیں، عالمی برادری کو انسانی تباہی کے دہانے پر موجود 35 ملین سے زیادہ افغان شہریوں کو ریلیف اور مدد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اپنی کوششوں پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی۔