پنجاب کے آئندہ بلدیاتی نظام پر (ق) لیگ کو تحفظات

لاہور (جنگ نیوز) پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی پاکستان مسلم لیگ (ق) نے صوبے میں آئندہ بلدیاتی نظام پر تحفظات کا اظہار کر دیا،نئے بلدیاتی نظام کے بارے میں مشاورت نہیں کی گئی، ق لیگ کے صوبائی وزیر کاشکوہ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ اجلاس کے دوران صوبے میں آئندہ بلدیاتی نظام کے حوالے سے مسلم لیگ (ق) کے وزراء نے تحفظات کا اظہار کر دیا۔ صوبائی وزیر باؤ رضوان کابینہ اجلاس میں تحفظات کا اظہار کے بعد اٹھ کر چلے گئے۔