پیپلز پارٹی پنجاب میں پورے زور شور سے میدان میں اتر چکی ، آصف زرداری

25 نومبر ، 2021

لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں پورے زور و شور سے میدان میں اتر چکی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کو میاں ودود حسن ڈار جیسے ورکروں کی ضرورت ہے تاکہ پارٹی پنجاب میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات کیلیے آنیوالےپیپلز پارٹی سٹی گوجرانوالہ کے صدر میاں ودود حسن ڈار سے ملاقات کے دوران کیا۔