سری لنکن ٹیم پر حملہ،اکرم لاہوری کو سینٹرل جیل حیدرآباد میں دل کا دورہ‘ این آئی سی وی ڈی منتقل

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے‘ کوئٹہ سے پولیس ٹریننگ سینٹر پر دھماکوں سمیت دہشت گردی کے سنگین مقدمات میں گرفتار قیدی اکرم لاہوری کو سینٹرل جیل حیدرآباد میں دل کا دورہ‘جیل حکام نے سخت حفاظتی انتظامات میں سول اسپتال اور بعدازاں حالت تشویشناک ہونے پر این آئی سی وی ڈی قاسم آباد منتقل کردیا۔