نور مقدم قتل کیس، مکمل سی سی ٹی وی فوٹیج فراہمی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

25 نومبر ، 2021

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عطا ربانی نے نور مقدم قتل کیس میں مکمل سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ، استغاثہ کے گواہ محمد جابر کمپیوٹر آپریٹر کے بیان پر وکلاء کی جرح مکمل کر لی گئی، مزید سماعت یکم دسمبر کو ہو گی۔