اسرائیل کے خطے میں مسلم ممالک سے بڑھتے تعلقات مراکش سے دفاعی معاہدہ کرلیا

25 نومبر ، 2021

رباط (جنگ نیوز) اسرائیل کے خطے میں مسلم ممالک سے تعلقات میں اضافہ ، اسرائیل نے اپنے خطے میں قریبی عرب ممالک کے ساتھ سیکورٹی مفادات کے تحت تعلقات کی غرض سے مراکش کے ساتھ دفاعی معاہدہ کرلیا ہے جس کا مقصد ایران اور عسکریت پسند ی سے مل کر مقابلہ کرنا ہے۔ اسرائیل اور مراکش کے درمیان مفادات کی یادداشت کے تحت باہمی انٹلی جنس تعاون، اسلحے کے سودے اور مشترکہ فوجی تربیت کے منصوبوں کو آگے بڑھایا جائے گا۔