سکیورٹی اہلکاروں نے مریم نواز کو احاطہ عدالت میں میڈیا سے بات کرنے سے روک دیا

اسلام آباد(این این آئی)سکیورٹی اہلکاروں نے مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز کو احاطہ عدالت میں میڈیا سے بات کرنے سے روک دیا۔بدھ کو مریم نواز اپنے کیس کے سلسلے میں احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئیں اور اس موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ایک بار پھر نیب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نیب کے پاس نا کیس ہے اور نا ہی کوئی ثبوت نہیں ہے، نیب تو صرف آلہ کار ہے، اصل مجرم تو حکومت ہے۔ انہوںنے کہاکہ نیب سے جب ثبوت مانگے جاتے ہیں تو اس کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔