سینیٹر عون عباس معاون خصوصی ای کامرس مقرر، کابینہ ارکان 53ہوگئے

25 نومبر ، 2021

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیر اعظم عمران خان نے سینیٹر عون عباس بپی کو معاون خصوصی ای کامرس مقرر کردیا ہےجس کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ کی تعداد بڑھ کر 53ہوگئی ہے۔کابینہ ڈویژن نے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،عون عباس بپی کی تعیناتی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا جبکہ تعیناتی اعزازی ہوگی -ذرائع کے مطابق معاونین خصوصی کی تعداد بڑھ کر سترہ ہوگئی،کابینہ میں ستائیس وزراء ،چار وزراء مملکت اور پانچ مشیر شامل ہیں- تریپن رکنی کابینہ میں سترہ غیر منتخب شخصیات بھی شامل ہیں جس میں بارہ معاونین خصوصی اور پانچ مشیر شامل ہیں۔