ایف بی آر چھاپے، ایک کروڑ 60 لاکھ کے نان ڈیوٹی پیڈ، جعلی سگریٹ ضبط

01 نومبر ، 2023

اسلام آباد(کامرس رپورٹر )ایف بی آر نے ایک روز میں نان ڈیوٹی پیڈاورجعلی سگریٹ کی بھاری مقدار ضبط کر لی ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی خصوصی ٹیموں نے ہفتہ کو ملک بھر میں 429چھاپے مارے اور ایک کروڑ ساٹھ لاکھ نان ڈیوٹی پیڈ، جعلی سگریٹ ضبط کر لئے، ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز میر بادشاہ خان وزیر نے ذاتی طور پر تمام کاروائیوں کی نگرانی کی، انہوں نے کہا کہ کامیاب کاروائیاں ڈیوٹی سے بچنے والوں کیلئے واضح پیغام ہے کہ وہ فوری طور پر ناجائز ہتھکنڈوں سے باز آجائیں، نان ڈیوٹی پیڈ اورجعلی سگریٹس کیخلاف کاروائیاں مسلسل جاری رہیں گی اگلے مرحلے میں اس غیر قانونی کام میں ملوث افراد کیخلاف فوجداری مقدمات بھی چلائے جائینگے۔