ایک ماہ میں 15کروڑ 60لاکھ روپے کے غیر قانونی سگریٹ ضبط

10 نومبر ، 2023

اسلام آباد (کامرس رپورٹر) ایف بی آر کے محکمہ کسٹم نے ایک ماہ کے دوران 15کروڑ 60لاکھ روپے مالیت کے غیر قانونی سگریٹ ضبط کر لئے۔ ایف بی آر کے مطابق کسٹم نے ملک بھر میں سمگل کئے جانیوالے سگریٹ کے خلاف انسداد سمگلنگ آپریشن کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں اور 30 اکتوبر سے 5 نومبر 2023 کے دوران 81لاکھ 57 ہزار دوسو سگریٹ سٹک ضبط کرلی ہیں جن کی کل مالیت 156 ملین روپے بنتی ہے۔ مزید برآں انسداد سمگلنگ فارمیشنز بشمول مختلف کلکٹریٹس اور ائرپورٹس پر تعینات موبائل سکواڈز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ ملک بھر میں غیر قانونی سگریٹس کی نقل و حمل پر کڑی نگاہ رکھیں۔