پی ائی اے کا غیر ملکی فضائی کمپنی سے تنازع عدالت سے باہر حل 74 کروڑ ادا کرے گی، ترجمان کی تصدیق

11 نومبر ، 2023

کراچی(اسد ابن حسن) مسلسل خسارے میں آپریٹ کرنے والی قومی ایئر لائن پاکستان انٹرنیشنل اور ملیشیا کی فضائی کمپنی ایشیا ایوی ایشن کیپیٹل لمٹیڈ (AACL) کے مابین مالی تنازع آؤٹ اف کورٹ سیٹل ہو گیا ہے اور PIACL مذکورہ کمپنی کو 26 ملین ڈالر (تقریبا 74 کروڑ 36 لاکھ روپے) ادا کرے گی۔ ترجمان پی ائی اے عبداللہ حفیظ نے مذکورہ معاہدے کی تصدیق کی۔ پی ائی اے نے 2015 میں ملیشین کمپنی ایشیا ایوی اییشن کیپیٹل لمٹیڈ سے دو A320 ایر بس طیارے لیز پر لیے۔ معاہدے کے مطابق پی ائی اے کو ہر ماہ 5 لاکھ 50 ہزار ڈالر کرائے، مینٹیننس اور انشورنس کی مد میں ادا کرنے تھے جو کبھی ادا ہوئے اور کبھی نہیں۔ اس طرح بقایہ جات کا حجم بڑھتا رہا اور کمپنی نے عدالت سے رجوع کر لیا اور بعد میں طیارے ملیشین ایئرپورٹ پر روک لیے گئے۔