ویپس میں غیرقانونی منشیات کی وج سے بچے ہلاک ہوسکتے ہیں، پرنسپل کیتھولک کالج

14 نومبر ، 2023

لندن (پی اے) سینٹ جون ہنری نیومین کیتھولک کالج اولڈہم کے پرنسپل گلین پوٹس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ویپس میں غیرقانونی منشیات کی وجہ سے بچے ہلاک ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قبل اس کے اس کی وجہ سے کوئی سانحہ رونما ہو جائے حکومت کو فوری طور پر بچوں میں ویپنگ روکنے کیلئے اقدامات کرنے چاہیں۔ حکومت نے وضاحت کی ہےکہ کم عمر بچوں کو ویپنگ سے روکنے کیلئے سخت قوانین بنانے پر غور کر رہے ہیں۔ ہمارے دعا ہے کہ اس طرح کے واقعات کے نتیجے میں کوئی ہلاک نہ ہو۔ 18سال سے کم عمر بچوں کو ای سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی ہے لیکن ایک حالیہ سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ 20فیصد ویپنگ کرتے ہیں انگلینڈ میں یہ تعداد سابقہ سال سے ایک تہائی زیادہ ہے۔ نوعمر بچوں میں ویپنگ کی مقبولیت غیر قانونی ویپس کے سامنے آنے کے بعد باعث تشویش ہو گئی ۔ جولائی میں پوٹس کے اسکول کا ایک بچہ اسکول پہنچ کر فرش پر گیر کر بیہوش ہوگیا اسے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں بمشکل اس کی جان بچائی گئی۔ اس نے اس ویپ کا ایک لمبا کش لیا تھا۔ دوبارہ بھری جانے والی اور ایک ہی دفعہ استعمال ہونے والی ویپ کا جائزہ لینے والے ایک سائنسدان نے کہا کہ یہ بڑی تشویش کی بات ہے کہ بچے ویپ کے ذریعہ ایسے مصالحے نگل رہے ہیں جس کو استعمال کرنے والوں کو زومبی قسم کا فالج ہو سکتا ہے۔ خاص طور پر بچوں میں اس کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے ۔ اگر یہ سڑک پر بے ہوش ہو جائیں یا اسی جگہ گر پڑیں جہاں ان پرفوری نظری پڑنے کا امکان نہ ہو اس سے سانحہ جنم لے سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نوجوان غیر قانونی ویپ حاصل کرنے کیلئے ٹرام کے ذریعہ سفر کرتے ہیں کیونکہ یہ گریٹر مانچسٹر کے دوسرے حصے میںملتی ہے۔ اولڈہم میں اس سال ویپ کے استعمال کی وجہ سے 4 ناخوشگوار واقعات ہو چکے ہیں۔ گریٹر مانچسٹر پولیس، اولڈہم کونسل اور ٹریڈنگ اسٹینڈرڈ باہم قریبی تعاون سے اس حوالے سے کام کر رہے ہیں لیکن پوٹس کا کہنا ہے کہ بچوں کو ویپنگ سے روکنے کیلئے ایک قومی حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ میرے خیال میں ہمیں یہ تسلیم کر لیناچاہئے کہ قومی حکمت عملی کے بغیر اس کی روک تھام ممکن نہیں ہو سکے گی اور مزید نوجوانوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہوں گے۔ ہیلتھ اور سوشل کیئر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہوہ کم عمر کے بچوں میںویپنگ کی روک تھام، ڈسپوزیبل ویپس پر پابندی لگانے اور ویپس کو مختلف ذائقوں میں بنانے اور اس کی پیکنگ کو محدود کرنے کے حوالے سے غور کر رہا ہے۔ ہیلتھ حکام کا کہنا ہے کہ ویپنگ ان بالغ سگریٹ نوشوںکیلئے اب بھی ایک آپشن ہے جو سگریٹ نوشی ترک کرنا چاہتے ہیں۔