آڈیو ٹیپس،تحقیقات کیلئے کمیشن بنایا جائے، پاکستان بار

25 نومبر ، 2021

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان بار کونسل نے ثاقب نثار کی آڈیو کے معاملے پر ٹروتھ کمیشن کے قیام کا مطالبہ کردیا۔ وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں سپریم کورٹ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر لگاؤگئے الزامات پر کمیشن بنایا جائے، اس ٹروتھ کمیشن میں سول سوسائٹی اور صحافیوں کو بھی شامل کیا جائے۔ وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل نے کہاکہ کمیشن الزامات کی تحقیقات کرنے سچ عوام کے سامنے لائے، ملک بھر کی وکلا نمائندہ تنظیم کی ایگزیکٹو باڈی نے ٹروتھ کمیشن کے قیام پر متفقہ رائے دی ہے۔ انہوںنے کہاکہ رانا شمیم کا بیان حلفی اور ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو سے عدالتی ساکھ متاثر ہورہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ عدالت اپنی ساکھ بچانے کیلئے حقائق سامنے لائے اور یہ صرف کمیشن کے قیام سے ممکن ہوسکتا ہے۔