ہڑتال کے پیش نظر لوگوں نے گاڑیوں موٹر سائیکلوں کی ٹنکیاں فل کرالیں ،یومیہ ریکارڈ سیل

25 نومبر ، 2021

سکھر (بیورورپورٹ ) پیٹرولیم ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں پیٹرول پمپ بند رکھنے کے اعلان کے بعد شہر کے مختلف پیٹرول پمپس پر شہریوں کا غیر معمولی رش،لوگوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، شہری احتیاط کے طور پر اضافی پیٹرول لینے پمپز پر پہنچ گئے، شہریوں نے موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی ٹنکیاں فل کرالیں ، بعض پیڑول پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ آج کے دن پورے سال میں کسی ایک پیڑول کی سب سے زیادہ سیل ریکارڈ کی گئی ہے، رکشہ ڈرائیوز نے بوتلوں میں پیٹرول ذخیرہ کرنا شروع کردیا ہے، جبکہ گھریلو اور کمرشل سطح پر چلنے والے جنریٹر کے استعمال کے لئے بھی لوگ پیڑول مختلف پلاسٹک کی چھوٹی بڑی بوتلوں میں بھر کر لے گئے، پیٹرولیم ایسوسی ایشن نے مطالبات کے حق میں پیٹرول پمپ جمعرات سے صبح سے بند کرنے اعلان کر رکھا ہے۔