لاہور ہائیکورٹ ،الیکشن کمیشن کے اراکین کا تقرر نہ کرنے کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار د یکر مسترد

25 نومبر ، 2021

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نےالیکشن کمیشن کے اراکین کا تقرر نہ کرنے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے دیتے مسترد کردی ،الیکشن کمیشن کے تین ارکان کو ریٹائرڈ ہوئے تین ماہ سے زیادہ عرصہ گزر گئے ،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کے اراکین کا تقرر 45 دن میں کرنا لازم ہے ، الیکشن کمیشن سندھ ،بلوچستان میں تین اراکین کا تقرر نہ قانون کی نفی ہے ،استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن کے اراکین کے تقرر کا حکم دیا جائے ۔