پنجاب کے آئندہ بلدیاتی نظام پر (ق) لیگ کو تحفظات

25 نومبر ، 2021

لاہور (جنگ نیوز) پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی پاکستان مسلم لیگ (ق) نے صوبے میں آئندہ بلدیاتی نظام پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ پنجاب کابینہ اجلاس کے دوران صوبے میں آئندہ بلدیاتی نظام کے حوالے سے مسلم لیگ (ق) کے وزراء نے تحفظات کا اظہار کر دیا۔ صوبائی وزیر باؤ رضوان کابینہ اجلاس میں تحفظات کا اظہار کے بعد اٹھ کر چلے گئے۔ باؤ رضوان نے موقف دیتے ہوئے بتایا کہ ہم سے نئے بلدیاتی نظام بارے مشاورت نہیں کی گئی۔ ہماری قیادت کو نئے بلدیاتی نظام کے بارےمیں اعتماد میں لیا جائے۔ اجلاس میں رات کھل کر بات کی ہے۔ وزیر اعلیٰ کو گزارش کی کہ چھوٹی چھوٹی چیزیں بعد میں ایشو بن جاتی ہیں۔ ہماری قیادت سے رابطہ کرکے ان سے نئے بلدیاتی نظام پر مشاورت کی جائے، ہمیں نئے بلدیاتی نظام کی تفصیلات کاعلم نہیں۔