اسلام آباد (فاروق اقدس/نامہ نگار خصوصی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہی اجلاس میں ہونے والی کارروائی کے دوران ان تمام ایشوز پر مفصل گفتگو ہوئی تھی جو ایک روز قبل پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں تمام جماعتوں کے رہنمائوں اور قائدین نے مشاورت کے ساتھ ایجنڈے کے طور پر تیار کی تھی لیکن طویل دورانیے کے اس اجلاس میں جو کم و بیش 5 گھنٹے پر محیط تھا اس کے اختتام پر مولانا فضل الرحمان نے اجلاس کی کارروائی تو بتائی لیکن میڈیا کی جانب سے تمام سوالوں کا جواب صرف ’’6 دسمبر تک اتنظار فرمائیے‘‘ایک جملے پرمشتمل تھا جو حلقے منگل کو اسلام آباد میں ہونے والے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں غیر معمولی طور پر اہم فیصلوں کے اعلان کی توقع لگائے بیٹھے تھے جن میں خود حکومت اور میڈیا بھی شامل تھا انہیں خاصی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا اور حکومتی ترجمانوں کو پی ڈی ایم کی ’’اس مصروفیت‘‘ پر تنقید کا بھی موقع ملا لیکن منظر پر موجود اس صورتحال کا ایک اوجھل منظر بھی ہے ویسے تو مولانا فضل الرحمان اس بات پر خاصے عرصے سے رنجیدہ ہیں کہ پہلے بھی جب اتحاد میں 11 جماعتیں شامل تھیں اور اب جبکہ 9 جماعتیں ہیں حکومت کے غیر قانونی غیر آئینی اقدامات کیخلاف بھرپور اور موثر انداز میں احتجاجی تحریک چلانے کیلئے ان کی تجاویز مشوروں اور فیصلوں کی تائید کرنے کے باوجود عملی طور پر ان کا ساتھ نہیں دیا جاتاباالفاظ دیگر انہوں نے وڈیولنک پر موجود قائدین کی ٹرائیکا کو چھ دسمبر کی ڈیڈ لائن دی ہے اس درمیانی عرصے میں پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے احتجاجی سرگرمیاں جاری رہیں گی ۔
کراچی چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کیلئے مختص پروٹوکول لینے سے انکار کرتے ہوئے پروٹوکول...
لاہورسابق وزیراعظم نواز شریف نے رانا ثناءاللہ سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے انہیں ضروری ہدایات دیں۔ نواز شریف کی...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہاور خواجہ سعد رفیق کو حکومت...
لاہور پنجاب کی تاریخ میںپہلی مرتبہ سزائے موت، عمر قید اور 5 سال سے زائد قید کی سزا پانے والوں کو ان کے آبائی...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے...
بیجنگچین کے 5روزہ دورے پر موجود نواز شریف نے صحابی رسول ؐحضرت سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری دی ۔
کراچی جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں میزبان علینہ فاروق کے سوال شیر افضل مروت، حامد خان یا حامد رضا،...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژننے کہا ہے کہ بعض اخبارات میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ اہم تقرریوں کیلئے...