آڈیوسابق چیف جسٹس سے متعلق ، صفائیاں پی ٹی آئی دے رہی ہے ، سعد رفیق

25 نومبر ، 2021

لاہور(نیوزایجنسی ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خوا جہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثارسے متعلق، پی ٹی آئی وزیر اور مشیر کی وضاحتیں،صفائیاں، دلیلیں،چیخیں یہ ثا بت کررہی ہے کہ وہ بینیفشری ہیں اورسازش کا حصہ بھی ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کے مقدمے پراثرانداز ہونے کی آڈیوسابق چیف جسٹس ثاقب نثارسے متعلق ہے،مگر و ضاحتیں،صفائیاں،دلیلیں،چیخیں ،دعوے، شور شرابا پی ٹی آ ئی کے وزیر، مشیر اور ترجمان دے رہے ہیں۔پی ٹی آ ئی حکومت اپنے ردعمل سے ثابت کررہی ہے کہ وہ بینیفشری ہیں اورسازش کا حصہ بھی،چور کی داڑھی میں تِنکا نہیں شہتیر۔