فیروز والا ، کار پر فائرنگ ، باٹا پور کے میاں بیوں 2 کمسن بچیوں سمت قتل

25 نومبر ، 2021

شیخوپورہ،مریدکے،لاہور( نمائندہ جنگ ،نامہ نگار،خصوصی رپورٹر)فیروزوالا کے علاقہ مرل پار کے قریب نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کار سوار باٹاپور کا رہائشی شاہنواز اس کی اہلیہ زینب اور دو کمسن بچیاں ہلاک ہو گئیں اطلاع پر ڈی پی او شیخوپورہ احسن سیف اللہ ڈی ایس پی فیروزوالہ اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ فرانزک ٹیم نے بھی موقع واردات سے شواہد اکٹھے کیے خاتون کے پرس سے ملنے والے ایک شناختی کارڈ کے مطابق ان کے لواحقین کو بھی اطلاع کی گئی جو موقع پر پہنچ گئے ان کے مطابق ان کی کسی سے دشمنی نہ تھی وقوع کے وقت ایک ہی خاندان کے یہ چاروں افراد سے شادی کی تقریب سے فارغ ہو کر واپس اپنے گاؤں باٹاپور آرہے تھے کہ فیروزوالا کے علاقہ مرل پار کے قریب ان کی کار پر فائرنگ کی گئی پولیس کے مطابق ورثہ کی طرف سے ملنے والی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف چار افراد کے قتل کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور لاشوں کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی-