الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق قانون سپریم کورٹ میں چیلنج

25 نومبر ، 2021

اسلام آباد(جنگ نیوز)الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے الیکشن کروانے سے متعلق قانون سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے الیکشن کروانے سے متعلق قانون سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا، درخواست آئینی آرٹیکل 184(3) کے تحت ایڈوکیٹ سلیم اللہ خان نے دائر کی، جس میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن آف پاکستان، سیکریٹری کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ 17 نومبر کے اجلاس میں 33 بل منظور کئے گئے، منظور کئے گئے بلوں پر پارلیمان میں کوئی بحث نہیں کی گئی، ای وی ایم سے متعلق ہونے والے ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔