وفاقی وزیر شبلی فراز کی زیرصدارت ای وی ایم اور انٹرنیٹ ووٹنگ بارےکمیٹی کاپہلااجلاس

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) الیکٹرونک ووٹنگ مشین( ای وی ایم ) اور انٹرنیٹ ووٹنگ سے متعلق قائم کمیٹی کا پہلا اجلاس گزشتہ روز وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں ہوا ، وزیراعظم کی ہدایت پر قائم کمیٹی کی روزانہ کی بنیاد پر میٹنگ ہورہی ہے ، وزیراعظم نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین اور انٹرنیٹ ووٹنگ ایشوز پر غور کیلئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی ، وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق ،وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان اور اٹارنی جنرل آف پاکستان شامل ہیں۔