لاہورہائیکورٹ ،سموگ کی روک تھام سے متعلق عبوری حکم جاری

25 نومبر ، 2021

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نےسموگ کی روک تھام سے متعلق عبوری حکم جاری کردیا، 7صفحات پرمشتمل عبوری تحریری حکم میں عدالت نے حکم دیا کہ میئر لاہورشہرسے تجاوزات ختم کرنے کیلئےبلا تفریق آپریشن کروائیں ، ،ڈپٹی کمشنرپولی تھین بیگز استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں،عدالت نے سیشن جج لاہور کو تجاوزات کے خلاف کیسوں کی سماعت کیلئے مستقل مجسٹریٹ مقرر کرنےکاحکم دیا ، عدالت نے آئندہ سماعت پرمیئر لاہور،ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر کو عدالتی احکامات پر عمل درآمد کے متعلق رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا ، مئیر لاہور نے تجاوازت ختم کرانے کے حوالے فنڈز کی کمی پر تحفظات کا اظہار کیا، سی ٹی او کی جانب سے ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کی رپورٹ جمع کرائی گئی ۔