مریم صفدر جان بوجھ کر اپیلوں کی سماعت میں تاخیر کروا رہی ہیں،شہبازگل

25 نومبر ، 2021

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ مریم صفدر جان بوجھ کر اپیلوں کی سماعت میں تاخیر کروا رہی ہیں،کیلبری کوئین سزا کے خلاف اپیلیں دائر کر کے "تاخیری حربے " اختیار کئے ہوئے ہیں ۔ گزشتہ روز مریم صفدر کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ مریم صفدر جان بوجھ کر اپیلوں کی سماعت میں تاخیر کروا رہی ہیں۔ مریم نواز کے وکیل ایک سال سے بہانے بنا کر تاریخیں لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیلبری کوئین سزا کے خلاف اپیلیں دائر کر کے ڈیلے انگ ٹیکٹس اختیار کئے ہوئے ہیں۔ کیلبری فونٹ کے ذریعے جعلسازی کی مرتکب محترمہ ناقابلِ تردید ثبوتوں کی وجہ سے سزایافتہ ہوئیں۔