بھارت کو واہگہ بارڈ کے ذریعے افغانستان گندم فراہم کرنیکی اجازت سے آگاہ کردیا، دفتر خارجہ

25 نومبر ، 2021

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان نے افغان عوام کے لیے جذبہ خیر سگالی کے تحت اور خالصتا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھارت سے واہگہ بارڈر کے راستے پچاس پزار میٹرک ٹن گندم اور زندگی بچانے والی ادویات کی نقل و حمل کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ نے ایک اعلامیہ میں کہا کہ اس سلسلے میں حکومت پاکستان کے فیصلے سے بدھ کو وزارت خارجہ میں بھارتی ناظم الامور کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا گیا۔