نا اہلیوںکا اعتراف آئی ایم ایف سے معاہدے ہو رہے ہیں،اسفند یار

25 نومبر ، 2021

پشاور( سٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ ایک طرف نااہلیوں کا اعتراف، دوسری جانب آئی ایم ایف سے معاہدے ہورہے ہیں، وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھا شخص دیوالیہ ہونے کا اعلان کررہا ہے کہ ملک چلانے کیلئے پیسہ نہیں،آ ئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ کر بھی ملک نہیں چلایا جاتا تو بوریا بستر لپیٹنا چاہئے،پاکستان کے مرکزی بینک کو بھی آئی ایم ایف کی خواہشات پر چلایا جارہا ہے، پھر پالیسیاں بھی انھیں کے حکم پر بنیں گی۔