وزیراعظم کاوزارتوں کے حاصل کردہ اہداف کاتھرڈ پارٹی آڈٹ کرانےکا حکم

25 نومبر ، 2021

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر،خبرنگار)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ محمد شہزاد ارباب نے تمام وزارتوں کو خط لکھا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ وزیراعظم نے تمام وزارتوں کی پہلی سہ ماہی کارکردگی کو خود دیکھا ہے اور آئندہ بھی وہ خود مانٹرنگ کرینگے، تمام وزارتوں کی اپنے اہداف کی اوسط تکمیل کی شرح 62 فیصد رہی، وزارت قانون کی اپنے مقرر کردہ اہداف کی تکمیل کی شرح 92 فیصد رہی،وزیر اعظم نے حکم دیاہے کہ وزارتوں نے جو اہداف حاصل کئے ہیں انکا تھرڈ پارٹی آڈٹ کر ایا جا ئے، اگلی سہ ماہی سے وزارتوں کی رینکنگ کو پبلک کیا جا ئے، حکومتی اقدامات کے اثرات کا تجزیہ کرایا جا ئے، اعلیٰ کا کردگی کا مظاہرہ کرنے والی وزارتوں کو پر فارمنس بونس دیا جا ئے۔