توہین عدالت پرلیٹیگیشن آفیسر کو3ماہ قیدکی سزا کا حکم

25 نومبر ، 2021

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے) کنزیومر کورٹ کے جج راؤ عبدالجبار خان نے توہین عدالت کا جرم ثابت ہو جانے پر ڈی سی آفس منڈی بہاؤالدین کے لیٹیگیشن آفیسر رانا محبوب کو 3 ماہ قید کی سزاء کا حکم سنایا ہے اور اپنی عدالت کے نائب کورٹ ہیڈ کانسٹیبل کو حکم دیا ہے کہگرفتار کرکے جیل پہنچایا جائے ورنہ اس کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ فاضل عدالت نے ڈی سی منڈی بہاؤالدین اور اے سی مرزا امتیاز بیگ کوکل طلب کر لیا ہے۔