جوائنٹ سیکرٹری فنا نس ڈویژن افتخار امجد کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد

25 نومبر ، 2021

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) و فاقی حکومت نے جوائنٹ سیکرٹری فنا نس ڈویژن افتخار امجد کوتبدیل کردیاہے۔ افتخار امجد کی خدمات 30 اکتوبر 2022 تک ڈیپوٹیشن پر پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔ افتخار امجد ان لینڈ ر یونیو سروس کے گر یڈ20 کے افسر ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان کے تبادلے کا نو ٹیفکیشن جا ری کردیاہے۔