یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں ماہی پروری کاعالمی دن،آگاہی واک

25 نومبر ، 2021

لاہور(خبر نگار) یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے ٹاؤن شپ کیمپس میں ماہی پروری کا عالمی دن منایا گیا، اس موقع پر عالمی سیمپوزیم اور آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر زیلھا سیلاموگلو، پروفیسر ڈاکٹر مرات ارسلان، پروفیسر ڈاکٹر ایم ایم ناصر اقبال، پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ عندلیب، ڈاکٹر محمد یونس لغاری، ڈاکٹر محمد ایوب، ڈاکٹر خالد پرویز، پروفیسر ڈاکٹر نور خان، پروفیسر ڈاکٹر عاطف یعقوب، ڈاکٹر شہزاد نوید جدون، ڈاکٹر محمد منشاء اور ڈاکٹر محمد مدثر شہزاد شامل ہیں۔ یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے کہا کہ ایکواکلچر میں بہت زیادہ پوٹینشل ہے۔ آل ٹیک پاکستان کے مینجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر شہزاد نوید جدون نے کہا کہ اگرچہ گزشتہ چند برسوں میں آبی زراعت کی صنعت نے قابل ذکر ترقی کی ہے لیکن ابھی بھی بہت سا کام ہونا باقی ہے ۔