کنکورڈیاکالجز کے طلباء وطالباتکی حوصلہ افزائی کیلئے تقریب

25 نومبر ، 2021

لاہور(پ ر)کنکورڈیاکالجز( بیکن ہاؤس پرجیکٹ)نے حالیہ نتائج میں غیرمعمولی اورشان دارکارکردگی کامظاہرہ کرنے والے طلبہ وطلبات کی حوصلہ افزائی کے لیے پروقار تقریب کاانعقاد کیا۔ اس تقریب میں طلبہ وطلبات کوانعام واکرام سے نوازاکران کی محنت اور کاوشوں کوبھرپورانداز سے سراہا گیا۔مسز آمنہ وٹوقصوری مہمان خصوصی تھیں۔گروپ ڈائریکٹر علی رضا اوراسسٹنٹ پروجیکٹ ڈائریکٹرکنکورڈیاکالج علی بٹ طلبہ وطالبات کی بہترین کارکردگی پردادتحسین کے لیے موجود تھے۔