رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے زیراہتمام کانفرنس کاانعقاد

25 نومبر ، 2021

لاہور(پ ر)رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی لاہور کیمپس نے زبان ادب اور ثقافت کے نام سے ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا۔ کانفرنس کی افتتاحی تقریب نشاط ہوٹل میں ہوئی۔ کانفرنس تین دن چلے گی جس میں ملکی اور غیر ملکی مفکر اور محقق اپنی تحقیقات پیش کریں گے۔ کانفرنس میں طلباء بھی اپنی تحقیقات پیش کریں گے۔ جن پر محقق اپنا تجزیہ پیش کریں گے۔