ارکان پارلیمنٹ حکومت طلباء یونین سے پابندی اٹھائے،لیاقت بلوچ

25 نومبر ، 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت فی الفور طلبہ یونین پر پابندی اٹھائے۔ بے روزگاری ملک کے 75فیصد نوجوانوں کا مسئلہ ہے۔ جے آئی یوتھ 28نومبر کو اسلام آباد میں عظیم الشان دھرنا دے گی وزیراعظم ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ پورا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کیا۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم، صدر جے آئی یوتھ پاکستان زبیر گوندل، امیر ضلع اسلام آباد نصراللہ رندھاوا و دیگر قائدین بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔