اراکین اسمبلی کی تنخواہیں نہیں بڑھنی چاہیے ،خواجہ سلمان رفیق

25 نومبر ، 2021

لاہور(خصوصی نمائندہ) ن لیگ کے رہنما خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ اراکین اسمبلی کی تنخواہیں نہیں بڑھنی چاہیے ،اسمبلی میں انفرادی طور پر کسی نے قرارداد پیش کی ہوگئی ،میں ذاتی طور پر ایسے اقدام کی حمایت نہیں کرتا ،شہباز شریف کے دور میں جب ایسا مطالبہ آتا تھا وہ فوری مسترد کرتے تھے ۔