سعد رضوی سے ن لیگ کے وفد کی ملاقات،رہائی پرمبارکباد

25 نومبر ، 2021

لاہور(خبر نگار)امیر تحریک لبیک پاکستان سعد حسین رضوی سے مسلم لیگ (ن)لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر کی وفد سمیت ملاقات، وفد میں مہر اشتیاق احمد، ڈپٹی میئر لاہور مہر محمود، میاں طارق بھی شامل تھے، ترجمان ٹی ایل پی کے مطابق خواجہ عمران نذیر نے امیر تحریک لبیک پاکستان کو رہائی پر مبارکباد دی اور گلدستہ پیش کیا ، ترجمان ٹی ایل پی کے مطابق ملاقات جذبہ خیر سگالی کے تحت ہوئی اور حافظ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ سیاست میں ہمیشہ دروازے کھلے ہیں،دلوں کو بڑا کرنا پڑتا ہے ، دونوں رہنماو ں میں رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔