تحفظ ناموس رسالت پر مرمٹنے والے آج بھی زندہ و تابندہ ہیں،علماء

25 نومبر ، 2021

لاہور(خبر نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ہربنس پورہ لاہور کے زیراہتما م29نومبر کو جامع مسجد مہتاب میں ختم نبوت کانفرنس ہوگی،کانفرنس کی تیاری کے سلسلہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنمامولانا عزیز الرحمن ثانی، قاری محمدعابد حنیف کمبوہ ،مولانا عبدالنعیم ،مولانا خالدمحمود،مولاناسید جنید بخاری ، مولانا سعید وقار ، عابد حسین میو و دیگر علماءکرام نے جنڈیالہ، ٹھٹھہ، نروڑ، بھینی ، بھسین ، ایچوگل، اور جلو موڑ کا دورہ کیا۔ علماءنے خطاب میں کہا کہ تحفظ ناموس رسالت پر مرمٹنے والے آج بھی زندہ و تابندہ ہیں ۔