انسداد سموگ کارروائیاں،27گاڑیوں کے چالان ،مل سیل

25 نومبر ، 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر) کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے انسداد سموگ سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے لاہور کے اہم داخلی راستے بابو صابو کا اچانک دورہ کیا ۔ کمشنر لاہور کے احکامات پر آلودگی پھیلانے والی 27گاڑیوں کا موقع پر ہی چالان کیا گیا۔ کمشنر لاہور کے احکامات پر دھواں چھوڑنے والی 14گاڑیوں کو قبضہ میں لے کر بند کر دیا گیا۔  ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ تحصیل شالیمار کے علاقے میں مل کو سیل کردیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران 7 افراد کو بار بار تجاوزات پھیلانے پر گرفتار کر لیا گیا۔