بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ،سرینگر میں مزد تین نوجوان شہید

25 نومبر ، 2021

سرینگر( اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری،تازہ کارروائی میں بدھ کودارالحکومت سرینگر میں3کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق غاصب فوجیوں نے تینوں نوجوانوں کو سرینگر کے علاقے رام باغ میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔بھارتی پولیس کا کہنا کہ شہیدنوجوانوں کی شناخت کی جارہی ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔ مقبوضہ کشمیر میںقابض بھارتی فوج کا کریک ڈائون اور نوجوانوں کی گرفتاریاں جاری ہیں۔ تازہ چھاپوں کے دوران نصف درجن سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ضلع پلوامہ میں گھروں پر چھاپوں کے دوران چار کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیاہے۔