چوہنگ:نا بیناشخص مین ہول میں گرگیا،3روزمدد کیلئے پکارتارہا

26 نومبر ، 2023

چوہنگ (نامہ نگار ) مراکہ ملتان روڈ پر آنکھوں کی بینائی سے محروم محمد نوید سیوریج کے کھلے مین ہول میں گر کر زخمی ہو گیا علی حسین آباد کا رہائشی محمد نوید تین روز قبل گھر سے سٹاپ پر گیا اور واپسی پر تقریباً10فٹ گہرے کھلے مین ہول میں گر گیا اور تین روز تک اس میں ہی پڑا رہا گزشتہ روز قریب سے گزرنے والے راہگیروں نے شور کی آواز سن کر قریبی دکانداروں کو بتایا اور انہوں نے رسیوں کی مدد سے اسے باہر نکالا واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ بھی وہاں پہنچ گیا سیوریج مین پائپ لائن کا یہ کھلا مین ہول نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر پولیس کے دفتر کے بالکل سامنے واقع ہے ،محمد نوید کے بھائی نے بتایا کہ تین روز سے لاپتہ تھا گھر سے سٹاپ پر گیا اور واپس گھر نہیں آیا ریسکیو عملے نے محمد نوید کو طبی امداد فراہم کی ۔