فرانس، ساحل اور اسکولز کے قریب سگریٹ نوشی پر پابندی

29 نومبر ، 2023

پیرس (اے ایف پی) فرانسیسی حکومت نے گزشتہ روزکہا کہ وہ ملک کے تمام ساحلوں، پبلک پارکوں ، جنگلات اورا سکولوں کے قریب سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کر رہی ہے۔فرانسیسی وزیر صحت اورلین روسو نے حکومت کے انسداد تمباکو نوشی پروگرام کی ایک پریزنٹیشن میں بتایاکہ اب سے تمباکو نوشی نہ کرنے والے علاقے معیار ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ فرانس میں پہلے ہی 7,200 تمباکو سے پاک علاقے موجود ہیں لیکن انہیں مرکزی حکومت نے نہیں بلکہ زیادہ تر مقامی حکام نے نامزد کیا تھا۔اورلین روسو نے کہاکہ اب ہم ذمہ داری کو تبدیل کر رہے ہیں اور ایک اصول قائم کر رہے ہیں جو قانون بن جائے گا۔