کوئٹہ (جنگ نیوز، اے پی پی)پاکستان پیپلزپا رٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے ن لیگ کو مہنگائی لیگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے سیاستدان ذاتی انا کے بجائے عوام کا سوچیں، پرانی طرز سیاست تقسیم ، نفرت اور انتقام پر مبنی تھی، ملک کو نئی سوچ اور نئی طرز سیاست اور نئے میثاق جمہوریت کی ضروت ہے، اٹھارہویں ترمیم کا خاتمہ چاہنے والی جماعتیں صوبوں کے وسائل پر ڈاکہ مارنا چاہتی ہیں،سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے،ہم موسمی جمہوریت پسند نہیں، حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں، آئین کا تحفظ کرتے ہیں۔ جب کوئی میمو گیٹ میں کالا کوٹ پہن کر سپریم کورٹ گیا تو آصف زرداری نے نئی طرز کی سیاست کرکے تاریخ رقم کی، ہمارا مخالف کوئی سیاستدان نہیں غربت، مہنگائی اور بیروزگاری ہے،8فروری کو سرپرائز دینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرا ت کو کوئٹہ کے ایوب سٹیڈیم میں پیپلزپارٹی کے 56واں یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ مسلم لیگ ن کو آج ملک میں مہنگائی لیگ کہا جاتا ہے، لوگوں کو معلوم ہے یہ سیاست کے شو باز ہیں، مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی اٹھارہویں ترمیم ختم کرنے کا نعرہ لگاتے ہیں، اٹھارہویں ترمیم کا خاتمہ چاہنے والے صوبوں کے وسائل پر ڈاکہ مارنا چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دےگی۔ بلاول کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کو آج ملک میں مہنگائی لیگ کہا جاتا ہے، لوگوں کو معلوم ہے یہ سیاست کے شو باز ہیں، ہم موسمی جمہوریت پسند نہیں، حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں، آئین کا تحفظ کرتے ہیں، جب کوئی میمو گیٹ میں کالا کوٹ پہن کر سپریم کورٹ گیا تو آصف زرداری نے نئی طرز کی سیاست کرکے تاریخ رقم کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی باقی جماعتیں اشرافیہ کی اور پیپلز پارٹی عوام کی نمائندگی کرتی ہے، پیپلزپارٹی کا مخالف کوئی سیاست دان نہیں بلکہ غربت، مہنگائی اور بیروزگاری ہے، پورے ملک کو سر پرائز دیں گے، وزیراعظم جیالا ہوگا۔ انہوں نےکہا کہ پرانی طرز سیاست تقسیم ، نفرت اور انتقام پر مبنی تھی، ملک کو نئی سوچ اور نئی طرز سیاست اور نئے میثاق جمہوریت کی ضروت ہے، پاکستان کو اُس سیاست کی ضرورت ہے جس میں اتحاد کے بارے میں سوچا جائے نہ کہ تقسیم کے بارے میں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ اس ملک کے نوجوانوں کی نمائندگی کوئی کھلاڑی نہیں میں کروں گا، اقتدار میں آ کر نوجوانوں کی بہتری کے لیے یوتھ کارڈ لائیں گے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...