امریکا : سکھ رہنما کے قتل کی سازش میں ملوث بھارتی شہری پر فرد جرم عائد

01 دسمبر ، 2023

واشنگٹن (این این آئی)امریکی حکومت نے خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں ملوث بھارتی شہری پر فرد جرم عائد کر دی ، 52 سالہ بھارتی شہری نکھل گپتا پر بھارت کے ایک اعلیٰ حکومتی اہلکار کے کہنے پر گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کا منصوبہ بنانے کا الزام ہے۔ امریکی پراسیکیوٹرنے عدالت کو بتایا کہ نکھل گپتا نے بھارتی نژاد امریکی شہری کے قتل کی سازش کی، امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سازش کو ناکام بنایا، امریکی سر زمین پر امریکی شہریوں کے قتل کی سازش برداشت نہیں کریں گے۔