برسلز (حافظ اُنیب راشد) ماحولیات سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی سالانہ کانفرنس متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں شروع ہوگئی۔ عالمی رہنماؤں اور70ہزار مندوبین کی شرکت کے ساتھ یہ کانفرنس12دسمبر تک جاری رہے گی۔ اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کی یہ کانفرنسیں (یا COPs) ہر سال منعقد ہوتی ہیں اور یہ دنیا کا واحد کثیر جہتی فیصلہ ساز فورم ہے، جو دنیا کے ہر ملک کی تقریباً مکمل رکنیت کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی پر فیصلہ سازی کرتا ہے۔ اس کانفرنس میں دنیا ماحولیاتی بحران سے نمٹنے کے طریقوں پر متفق ہونے کے لئے اکٹھی ہوتی ہے، جیسے عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو 1.5 ڈگری سیلسیس تک محدود کرنا، کمزور کمیونٹیز کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے ہم آہنگ ہونے میں مدد کرنا اور 2050 تک کاربن کے اخراج کو صفر تک محدود کرنا شامل ہیں۔ اس سال منعقد کوپ 28 میں 70,000 سے زیادہ مندوبین کی شرکت متوقع ہے، بشمول اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج (UNFCCC) کے رکن ممالک کے جبکہ دیگر شرکاء میں کاروباری رہنما، نوجوان، موسمیاتی سائنس دان، متاثرہ مقامات پر رہنے والی انڈیجینس کمیونٹیز، صحافی اور مختلف دیگر ماہرین اور اسٹیک ہولڈرز بھی شرکاء میں شامل ہیں۔ علاوہ ازیں یورپین یونین کی جانب سے کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین کے علاوہ 6 ای یو کمشنرز بھی ان اجلاسوں میں شریک ہوں گے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...