لاہور ( این این آئی) بشریٰ بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کے درمیان اختلافات سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ اور بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے جس میں دونوں چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں سے اپنے اختلافات کا کھل کر اظہار کر رہے ہیں۔آڈیو میں بشریٰ بی بی نے کہا کہ وہاں ہمارا مسئلہ پڑ گیا تھا کیونکہ ان کی بہنیں بھی ساتھ تھیں، بس میں نے خان صاحب کو کہہ دیا کہ میرے تو سارے کیسز وہی کریں گے اور آپ کے جتنے اب ہوں گے میں انہی کو دوں گی۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ چلیں، بہر کیف وہ کہتی ہیں کہ میرے ساتھ اس نے بدتمیزی کی ہے، بشریٰ بی بی نے بات کاٹ کر کہا کہ انہوں نے کہا اس نے ہمارے ساتھ اتنی بدتمیزی کی ہے کہ ہم سوچ بھی نہیں سکتے تو میں نے کہا ان کو کیا ضرورت تھی تینوں اٹھ کر آفس چلی جائیں؟ یہ کون ہوتی ہیں پوچھنے والی؟ کہتی ہیں ہم پوچھنے گئیں تھیں کہ آپ نے زہر والی لائن کیوں لکھی ؟ میں نے خان صاحب سے کہا کہ نہیں بس میرے وکیل وہی ہیں، پھر میں اٹھ کر آ گئی۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ پتہ نہیں ان کو کیا مسئلہ ہے، بشریٰ بی بی نے کہا کہ وہ کہتی ہیں ہم نے جانا نہیں تھا، کھوسہ صاحب کی اہلیہ نے کہا کہ تم لوگ جا کر ملو ۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ میں بدتمیزی کرنے والا ہوں ہی نہیں، میں نے یہ ضرور کہا کہ دیکھیں بار بار ضد مت کریں، جس طرح سے میں مناسب سمجھتا ہوں مجھے کرنے دیں، اسی بات پر انہوں نے کہا کہ بدتمیزی کی ہے۔ بشریٰ بی بی نے کہا کہ وہ کہتی ہیں ہم تو ان سے ویسے ہی ملنے کے لیے گئے تھے، ہاں آگے ان کا رویہ، کہتی ہیں انہوں نے خان صاحب ، سائفر اور تمہارے اور 9مئی کے حوالے سے اتنا برا بولا۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...